🎙️ INSAF MEDIA LIVE 🎤
Saturday, January 20, 2024
انور عثمان سکلگر کو سوامی ویویکانند کرمیوگی اعزاز 2024 مہاراشٹر سے نوازا گیا
جلگاؤں: ہر سال سوامی ویویکانند کرمیوگی اعزاز 2024 مہاراشٹر کا اعزاز مختلف میدانوں میں کارہائے نمایا انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے جنھوں نے اپنے اپنے میدان میں غیر معمولی بے نظیر عوامی فلاح و بہبودی کے کام انجام دیے ہو۔ اسی کے چلتے امسال 2024 کو یہ اہم اعزاز جلگاؤں سے تعلق رکھنے والے بہترین سماج سیوک انور عثمان سکلگر کو دیا گیا جنھوں نے جلگاؤں شہر و ضلع میں اپنی عوامی خدمات کے بلبوتے پر اپنا ایک بہترین مقام بنایا ہے۔ زندہ دلی کے طور پر خدمت کے اصل مقصد سے خدمت انجام دینے والے جلگاؤں کے انور عثمان سکلگر آئے دن قوم و ملت کے لیے ایک خادم کے طور پر ہمیشہ اپنا قیمتی وقت، جذبہ، دامِ درمِ سخنِ ہر کوئی نہ کوئی قوم و ملت کے مسئلہ کو لے کر فکر مند ہوتے ہیں۔ کئی سالوں سے ان کی لگاتار محنت و لگن کو دیکھتے ہوئے سوامی ویویکانند کرمیوگی اعزاز 2024 مہاراشٹر کمیٹی نے ان کے نام کا اعلان کیا تاکہ قوم کے اس بے لوث سپاہی کی حوصلہ افزائی ہو سکے جنھوں نے بلا لحاظ مذہب و ملت دن رات ملکِ عزیز بھارت کی خدمت کی ہیں۔ پچھلے مرتبہ بھی عادل فاروقی ایوارڈ سے نوازے گئے تھے ۔ اسی طرح ضلع احمد نگر میں کسن راؤ ڈونگرے سنستھا کی جانب سے بھی ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقعہ پر ڈی وائے ایس پی، تحصیلدار ، سابق ایم-ایل-اے, اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی رہی۔
Wednesday, January 10, 2024
"जलगांव: मुस्लिम कब्रिस्तान और ईदगाह ट्रस्ट के चुनाव वक़्फ बोर्ड की निगरानी में हों: अहमद सर की लेखी अपील
इस चुनाव में शहर के सभी मुस्लिम मोहल्लों की नुमाइंदगी जनता का हक़ है
जलगांव: जलगांव मुस्लिम कब्रिस्तान और ईदगाह ट्रस्ट के जनरल इलेक्शन 2024 को बाज़ाबतगी के साथ मुकम्मल करने के लिए जरुरी है कि वक़्फ बोर्ड का नमाइंदा और जलगांव स्तर पर नामज़द इलेक्शन ऑफिसर इस इलेक्शन के मुतालिक सभी ज़बानी और तहरीरी आहक़ामात और ऐलानात अज़ ख़ुद शाइ' करे जो वक़्फ बोर्ड एक्ट और जलगांव ट्रस्ट के बाय लाज़ के ऐन मुताबिक हो । इस इलेक्शन की कारवाई पूरी होने तक ट्रस्ट के किसी भी ज़िम्मेदार और ओहदादार को ईदगाह ट्रस्ट ऑफिस में इलेक्शन के कामों में किसी भी तरह की दखल अंदाज़ी से मना किया जाए ताकि जनरल बॉडी के ये इलेक्शन साफ सुथरे तरीके से मुकम्मल हो सके। देखा जा रहा है कि इलेक्शन के सभी ऑफिस के काम चंद ट्रस्टी हज़रात की निगरानी और इशारों पर हो रहे हैं यह बात हरगिज़ दरुस्त नहीं है। होना तो ये चाहिए कि इलेक्शन के दौरान ऑफिस कामों के लिए बाक़ाईदा तीन क्लर्क और एक चपरासी को वक़्ती तौर पर तय किया जाए जो सिर्फ वक़्फ बोर्ड निगरा और इलेक्शन ऑफिसर को जवाबदह हो। उन लोगों का मुआवज़ा मेम्बरशिप के लिए वसूली जा रही फीस से अदा किया जाए। 1996 की मुस्लिम आबादी और आज 2024 की मुस्लिम आबादी में चूंकि काफ़ी इज़ाफ़ा हुआ है इस लिए हालिया इलेक्शन में जलगांव शहर के सभी मुस्लिम मोहल्लों को वहां की आबादी के तनासुब से मुनासिब नमाइंदगी दी जाए। इस लिए इस इलेक्शन में वार्ड्स की तादाद 15 से बढ़ाकर 19 किया जाए ज़रूरत पड़ने पर कसीर मुस्लिम आबादी वाले बड़े मोहल्लों को इंसाफ़ देते हुए 2/3 वार्ड और बढ़ाए जा सकते हैं। उम्मीद है कि वक़्फ बोर्ड दाइर की गई अपील पर मुकम्मल गौर करके ट्रस्ट और अवाम दोनों की मदद करेगा ताकि यह इलेक्शन साफ सुथरे तरीके से पूरे हो ।
Tuesday, November 21, 2023
A successful Grand Public Meeting in the name of Tipu Sultan by BYF
Jalgaon: BYF Bright Youth Foundation Jalgaon organized a successful program in the name of Tipu Sultan on 21st November, Tue, 7 pm to 10 pm, which was presided over by MIM Jalgaon District President Ahmed Sir. Apart from this, Wasim Bapu, Anwar Sikalgar, Khalid Khatik played the role of chief guest. S.S. Professor of History, Maniyar Law College. An informative speech was given by Ganpat Dhumale on the subject of Tipu Sultan which had a deep impact on the public. BYF President Sheeban Faeez, Vice President Akram Deshmukh, Joint Secretary Rizwan Shaikh, Umar Farooq, Zuber Shaikh, BYF Member Wasim Khan etc. were involved in making this wonderful program successful.
بی وائی ایف کی جانب سے کامیاب پبلک گیتھرنگ بعنوان ایک شام ٹیپو سلطان کے نام کا انعقاد
جلگاؤں: BYF برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے 21 نومبر بروز منگل بعد نمازِ عشاء سے رات بجے تک ایک اہم اور کامیاب عوامی جلسہ بعنوان 'ایک شام ٹیپو سلطان کے نام' کا انعقاد ہوا جس میں شہر جلگاؤں کی سیاسی و سماجی عزت دار شخصیت جناب احمد سر ( ضلع صدر مجلسِ اتحاد المسلمین) نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔ علاوہ ازیں نوجوانوں کے دل کی دھڑکن جلگاؤں شہر کے مشہور و معروف نوجوان شخصیت وسیم باپوصاحب، حال ہی میں سماجی خدمت کے ذریعہ ریاستی سطح کے ایوارڈ یافتہ شخصیت عبدل ٹرانسپورٹ کے مالک انور سکلگر صاحب، علاقہ مہرون کے سماجی خدمت گار خالد کھاٹک صاحب مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ایس-ایس- منیار لا کالج کے پروفیسر محترم گنپت دھمالے سر کی جانب سے ایک اہم تقریر بعنوان ٹیپو سلطان ہوئی جس میں عوام نے کافی معلومات محترم سے حاصل کیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں BYF صدر شیبان فائز ، نائب صدر اکرم دیشمکھ ، جائنٹ سیکرٹری رضوان شیخ، عمر فاروق، زبیر شیخ، BYF ممبر وسیم خان وغیرہ پیش پیش رہے۔
BYF की जानिब से एक शाम टीपू सुलतान के नाम कामयाब सभा
जलगांव: BYF ब्राइट यूथ फाउंडेशन जलगांव की जानिब से २१ नवंबर, मंगल शाम ७ से रात १० बजे तक एक कामयाब प्रोग्राम एक शाम टीपू सुलतान के नाम का आयोजन किया गया जिस में एमआईएम जलगांव ज़िला अध्यक्ष अहमद सर ने अध्यक्षता निभाई । इस के अलावा वसीम बापू, अनवर सिक्कलगार, खालीद खाटिक ने चीफ गेस्ट की भूमिका निभाई । S.S. मनियार लॉ कॉलेज के हिस्ट्री के प्रोफेसर मा. गणपत धूमाले से द्वारा एक टीपू सुलतान के विषय पर एक मालुमाती भाषण दिया गया जिस का गहरा असर जनता पर पड़ा । इस शानदार प्रोग्राम को कामयाब बनाने में BYF अध्यक्ष शीबान फाईज़, उपाध्यक्ष अकरम देशमुख, ज्वाइंट सेक्रेटरी रिज़वान शेख, उमर फारुक, जुबेर शेख, BYF मेंबर वसीम खान इत्यादि शामिल थे ।
BYF तर्फे टिपू सुलतानच्या नावाने यशस्वी सभा
जळगाव : BYF ब्राइट युथ फाऊंडेशन जळगावच्या वतीने 21 नोव्हेंबर, मंगळवार सायंकाळी 7 ते 10 या वेळेत टिपू सुलतानच्या नावाने यशस्वी कार्यक्रमाचे आयोजन करण्यात आले होते, या कार्यक्रमाच्या अध्यक्षस्थानी MIM जळगाव जिल्हाध्यक्ष अहमद सर होते. याशिवाय वसीम बापू, अन्वर सिकलगार, खालिद खाटिक यांनी प्रमुख पाहुण्यांची भूमिका बजावली. एस.एस. मणियार लॉ कॉलेजच्या इतिहासाचे प्रा. टिपू सुलतान या विषयावर गणपत धुमाळे यांचे जनमानसावर खोलवर परिणाम करणारे माहितीपूर्ण भाषण झाले. हा शानदार कार्यक्रम यशस्वी करण्यासाठी BYF चे अध्यक्ष शीबान फाईज़, उपाध्यक्ष अक्रम देशमुख, सहसचिव रिजवान शेख, उमर फारुख, जुबेर शेख, BYF सदस्य वसीम खान आदींनी सहकार्य केले.
Thursday, September 7, 2023
بی وائی ایف کی جانب سے یومِ اساتذہ کے موقعہ پر تاج الدین سر فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد
جلگاؤں: BYF برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے یومِ اساتذہ کے موقعہ پر شاندار تاج الدین سر فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تاج الدین سر حال ہی میں ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں سے اپنی 32 سالہ تدریسی خدمات سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ ان 32 سالوں میں سر نے ہزاروں طلبہ و طالبات کو بحیثیت ایک اسپورٹ ٹیچر تعلیم دی۔ برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن کے صدر شیبان فائز نے بھی ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں سے تعلیم حاصل کی ہے اور نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسپورٹ کو لے کر ان کی زندگی میں تاج الدین سر کا ایک اہم رول رہا ہے۔ اسی کے چلتے یومِ اساتذہ کے موقعہ پر BYF کی جانب سے ایک شاندار فٹبال ٹورنامنٹ بنام تاج الدین سر کا اہتمام کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ رہی کہ یہ صرف مسلم بچوں اور مسلم اداروں کے لیے مسلم محلہ میں رکھا گیا تھا۔ تاکہ فٹبال کے میدان میں قوم کے بچوں کو مذید معلومات دستیاب ہوسکے نیز اس میدان میں ان کی دلچسپی بڑھے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح تاج الدین سر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مجلسِ اتحاد المسلمین کے ضلع صدر احمد سر ، بی وائی ایف صدر شیبان فائز، نائب صدر اکرم دیشمکھ، عاکف پٹیل اور ریفری حضرات موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں شہر جلگاؤں کی کل 7 اردو میڈیم اسکولوں نے حصہ لیا تھا جس میں ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں، MAR اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں، یونیک اردو ہائی اسکول جلگاؤں، الفیض اردو ہائی اسکول جلگاؤں، اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاؤں، اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں، علی پبلک اردو اسکول جلگاؤں اور اکیڈمی شامل تھیں۔ پہلا میچ ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں بمقابلہ یونیک اردو ہائی اسکول ہوا جس میں ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں نے 0-5 سے شاندار فتح حاصل کی۔دوسرا میچ اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں بمقابلہ اکیڈمی ہوا جس میں اینگلو اردو ہائی اسکول نے 1-2 سے شاندار فتح حاصل کی۔ تیسرا میچ علی پبلک اردو اسکول بمقابلہ الفیض اردو ہائی اسکول ہوا جس میں علی پبلک اردو اسکول نے 0-2 سے شاندار فتح حاصل کی۔ چوتھا میچ اقراء شاہین اردو ہائی اسکول بمقابلہ اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاؤں ہوا جس میں اقراء شاہین اردو ہائی اسکول نے 1-2 سے شاندار فتح حاصل کی۔ اس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی۔ سیمی فائنل کا پہلا میچ ملت اردو ہائی اسکول بمقابلہ علی پبلک اردو اسکول ہوا جس میں ملت اردو ہائی اسکول نے 0-7 سے شاندار فتح حاصل کرکے فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ دوسرا سیمی فائنل اقراء شاہین اردو ہائی اسکول بمقابلہ MAR اینگلو اردو ہائی اسکول ہوا جس میں اقراء شاہین اردو ہائی اسکول نے 0-1 سے شاندار فتح حاصل کی اور فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ اسی طرح ایک شاندار فائنل میچ ناظرین کو دیکھنے ملا جو ملت اردو ہائی اسکول بمقابلہ اقراء شاہین اردو ہائی اسکول ہوا جس میں اقراء شاہین اردو ہائی اسکول نے 0-2 سے شاندار فتح حاصل کرکے فائنل ٹرافی اپنے نام کرالی اور ملت ہائی اسکول رنر کی پوزیشن پر رہی۔ اسی طرح پورے ٹورنامنٹ میں میں آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بلال وسیم (ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) کو دیا گیا۔ فائنل میچ کے فوراً بعد تقسیمِ انعامات کا پروگرام شروع ہوا جس میں صدر شیبان فائز نے مہمانوں کا تعارف و استقبال کیا۔ ساتھ ہی اپنا مکمل تعاون دینے والے ریفری حضرات راہل شیخ، ارباز خان، وسیم شیخ ، شاہد شیخ اور عمار حنیف کا مومینٹو اور گل دے کر استقبال کیا گیا۔ اس موقعہ پر نائب صدر اکرم دیشمکھ نے طلبہ و نوجوانوں کے سامنے BYF کے مقاصد کو واضح کیا اور تنظیم میں شامل ہو کر قوم و ملت کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ ونر ٹیم کو ایک شاندار ٹرافی، سبھی کو سرٹیفیکیٹس، اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا اسی طرح رنر ٹیم کو بھی ایک خوبصورت ٹرافی، سرٹیفیکیٹس اور سلور میڈل سے نوازا گیا۔ اسی کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شام سبھی اسکولوں کو پارٹسپیشن مومینٹو اور سبھی بچوں کو سرٹیفیکیٹس اور میڈل سے نوازا گیا۔ محترم تاج الدین سر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں جلگاؤں ضلع اسپورٹ آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی طرح ہر میچ کے میں آف دی میچ کو جلگاؤں ضلع فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر منوج سرواڑے اور سیکریٹری فاروق شیخ کی جانب سے ٹی-شرٹ کا تحفہ دیا گیا۔ اس پورے ٹورنامنٹ کو ماسٹر مائنڈ کلاسیس کی جانب سے اسپانسر نیز ڈاکٹر صابر پٹیل، ابیہا الیکٹرانکس شیرا چوک مہرون جلگاؤں، اور دیشمکھ پرنٹ ہب کی جانب سے کو-اسپانسر کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت مجلسِ اتحاد المسلمین کے ضلع صدر احمد سر نے کی اور مہمانِ خصوصی کے طور پر جلگاؤں ضلع فٹبال اسوسیئیشن کے صدر منوج سرواڑے، سیکریٹری فاروق شیخ، اقراء ایچ جے تھیم سینیر کالج کے پرنسپل چاند خان سر، اینجینیر مزمل شیخ ( فنکس سولار جلگاؤں) ، ابو طلحہ شیخ ، ڈاکٹر صابر پٹیل، عارف دیشمکھ، انور سکلگر، اقبال مرزا سر،وسیم باپو، ڈاکٹر فاروق ، شفقت سر، شکور دیشپانڈے، آصف مرزا سر، شہباز سر، ناویز سر، کاشف سر ، منظور سر، برکت سر، قاسم عمر، مظفر سر، توفیق سر، مختار سر وغیرہ حضرات موجود تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں صبح 10 بجے سے لےکر شام 6 بجے تک ناظرین کا ایک جم غفیر موجود رہا جنھوں نے کھلاڑیوں کی جم کر حوصلہ افزائی کی۔ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں BYF صدر شیبان فائز ، نائب صدر اکرم دیشمکھ ، سیکریٹری عمر فاروق، مسلم کالونی یونٹ سیکرٹری دانش کھاٹک ، عاکف پٹیل، شعیب منیار، سمیر منا شیخ، عبدالرحمن، زید شیخ، عاطف شیخ، صفیان شیخ، وغیرہ حضرات پیش پیش تھے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
انور عثمان سکلگر کو سوامی ویویکانند کرمیوگی اعزاز 2024 مہاراشٹر سے نوازا گیا
جلگاؤں: ہر سال سوامی ویویکانند کرمیوگی اعزاز 2024 مہاراشٹر کا اعزاز مختلف میدانوں میں کارہائے نمایا انجام دینے والی شخصیات کو دی...
-
जळगाव : BYF ब्राईट युथ फाऊंडेशन जळगाव शहरातील तरुणांची पहिली पसंती ठरत आहे. आजकाल देशपातळीवर समान नागरी कायद्याच्या मुद्दा जो...
-
بدھ، 5 اپریل 2023 الہ باد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے آج بتاریخ 5 اپریل 2023 کو داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی صاحب کی جو بیل اپیل ...
-
Jalgaon: BYF Bright Youth Foundation Jalgaon organized a successful program in the name of Tipu Sultan on 21st November, Tue, 7...