سوچچھ بھارت ابھیان کے پیشِ نظر اسکول و اطراف کی صاف صفائی
مالیگاؤں: شہر مالیگاؤں کی مشہور و معروف انگلش میڈیم اسکول ایمننٹ میں بتاریخ 02 اکتوبر 2025 بروز جمعرات کو گاندھی جینتی کا پروگرام کامیاب رہا۔ اسکولِ ہذا کے چیئرمین جناب آصف شیخ صاحب اور صدرِ مدرس جناب آصف قریشی سر کی ہدایات پر نائب صدرِ مدرس شیبان سر کی موجودگی میں گاندھی جینتی کا پروگرام بڑی ہی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ پروگرام کی مناسبت سے طلبہ نے ریلی کی شکل میں مہاتما گاندھی جی کی یاد میں بڑے ہی زور و شور سے نعرے لگائے ساتھ ہی سوچچھ بھارت ابھیان کی مناسبت سے اسکول و اطراف میں صاف صفائی کا بھی بہترین کام انجام دیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے انچارجس محترمہ راشدہ میم، محترمہ اقصٰی میم، محترمہ نسیم میم اور اسٹاف میں تحریم میم، انم میم، طیبہ میم، ثباء میم، سلمہ میم، سمرین میم، الحرا میم، مسیرا میم وغیرہ پیش پیش رہیں۔
No comments:
Post a Comment